ہر گھر میں موجود یہ 3 چیزیں آپ کی بڑی مشکل آسان کرسکتی ہیں جس کی تصدیق سائنسدانوں نے بھی کردی۔۔۔

ہماری ویب  |  Aug 22, 2020

بہت سے لوگ گھروں میں موجود مختلف کھانوں میں استعمال ہونے والی اشیاء سے اپنی بیماریوں کا علاج کر رہے ہوتے ہیں، جنہیں ہم گھریلو ٹوٹکے بھی کہتے ہیں۔

سائنسدانوں نے اس حوالے سے مختلف تحقیق کی ہیں جن سے یہ پتہ لگا ہے کہ جو چیزیں ہم اپنے بڑے بوڑھوں سے سنتے آ رہے ہیں وہ حقیقت میں کافی حد تک درست ثابت ہو چکی ہیں۔

آئیے بتاتے ہیں آپ کو کہ سائنسدانوں کی تحقیق سے کون سی چیز کے بارے میں کیا انکشاف ہوا ہے؟

1) شہد

برطانیہ میں ہوئی ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ نزلہ، زکام اور کھانسی کے لیے کسی بھی دوسری دوا کے مقابلے میں شہد زیادہ فائدہ مند ہے۔ دنیا کے مشرقی ممالک میں شہد کو کئی مختلف امراض کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یعنی شہد چاٹنے کا گھریلو ٹوٹکہ جو صدیوں سے استعمال کر رہے ہیں، وہ بالکل ٹھیک ہے۔

2) کالی مرچیں

کالی مرچیں ایک ایسا مصالحہ ہے جو ہر گھر میں باآسانی پایا جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس سے متعلق بھی تحقیق کی ہے جس سے یہ پتہ چلا ہے کہ یہ کینسر سے بچانے، نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے، وزن میں کمی، انفیکشن کے خلاف مددگار اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مددگار ہے۔

مختلف مطالعوں سے یہ پتہ چلا ہے کہ کالی مرچوں میں موجود (piperine) پیپرائن انسانی جسم میں موجود بہت سی کمزوریوں کو دور کرتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

3) میتھی دانہ

میتھی دانہ کے یقیناً آپ نے بے شمار فوائد سن رکھے ہوں گے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اب سائنسدانوں نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

میتھی دانہ کے بے شمار طبی فوائد ہیں جس میں شوگر کا علاج سر فہرست ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے بالوں کے لیے بھی مفید ہے۔ میتھی دانہ دل اور کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے بھی کافی فائدہ مند ہے جبکہ یہ وزن میں کمی کے لیے بھی مفید ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More