بارش کے بعد زمین سے خوشبو کیوں آتی ہے؟ جانیں

ہماری ویب  |  Aug 24, 2020

برسات کے موسم میں بارش کے بعد ایک خاص قسم کی مہک آتی ہے جسے لوگ 'مٹی کی خوشبو' کہتے ہیں۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ ایک دلفریب خوشبو ہوتی ہے جس سے تازگی کا احساس ہوتا ہے، اس مہک سے ایسا لگتا ہے جیسے ہر چیز بارش کے بعد معطر اور تروتازہ ہوگئی ہے۔

یہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ سائنسدانوں نے اس کا کافی مطالعہ کیا ہے جبکہ اس کو ایک سائنسی نام بھی دیا گیا ہے، جو کہ 'پیٹریکور' (petrichor) ہے۔

پی بی ایس کی ویڈیو سیریز ری ایکشنز کے مطابق پیٹریکور کا نام پہلی بار 1960 کی دہائی میں اس وقت سامنے آیا جب آسٹریلین سائنسدانوں 'ازابیل بیئر' اور 'رچرڈ تھامس' نے خشک چٹانوں، لکڑیوں اور زمین کی سطح پر ایک زرد رنگ کا تیل دریافت کیا۔


یہ تیل پودوں یا درختوں کے فیٹی ایسڈز پر مبنی ہوتا ہے جبکہ یہ ہی اس مہک پیٹریکور کی بنیاد بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخت پیٹریکور کو خشک موسم کے دوران بناتے ہیں جبکہ یہ تیل چٹانوں اور زمین کی سطح میں جذب ہوجاتا ہے۔ ویسے تو فیٹی ایسڈز میں کسی قسم کی مہک نہیں ہوتی مگر جب وہ زمین میں ٹوٹتے ہیں تو وہ اپنے پیچھے ذرات اور مواد چھوڑ جاتے ہیں جن میں تیز مہک ہوتی ہے۔

جب بارش ہوتی ہے یہ ذرات ہوا میں ایک کیمیائی مرکب 'جیوسمن' (جو زمین کی مہک بناتے ہیں) کے ساتھ ہوا میں خارج ہوتے ہیں جس سے ہوا معطر ہوجاتی ہے اور لوگ اسے مٹی کی سہانی مہک قرار دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More