جمائما نے اب ایسا کیا کر دیا جو ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے؟

ہماری ویب  |  Aug 24, 2020

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا ایک پرانا ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، جس میں وہ پاکستان کی مادری وقومی زبان اردو سے واقفیت کا اعتراف کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کو چند پاکستانی لندن کی سڑکوں پر دیکھتے ہی گھیر لیتے ہیں اور جمائما بھی ان کے ساتھ ایسے گُھل مل جاتی ہیں جیسے پاکستانیوں سے اُن کا کوئی بہت پرانا تعلق ہو۔

پاکستانی شہری جمائما کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو پنجابی آتی ہے؟جس پر جمائما خان اردو میں جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ نہیں! مجھے پنجابی تو نہیں البتہ اردو آتی ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کو روانی میں اردو بولتا دیکھ کر سوال پوچھنے والے پاکستانی حیران رہ جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جمائما کی اس ویڈیو پر بے شمار تبصرے کئے جارہے ہیں، جمائما کے پاکستان میں موجود مداحوں کا کہنا ہے کہ جمائما ہمیشہ ہی پاکستانیوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More