کیا آپ بھی بہت زیادہ سگریٹ پیتے ہیں؟ تو اس کے نقصانات کم کرنے کے لئے جانیں ماہرین کے چند مفید مشورے

ہماری ویب  |  Aug 26, 2020

سگریٹ نوشی انسانی جسم اور صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے، اگر اس کی عادت ایک بار کسی کو لگ جائے تو اسے چھڑوانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ سگریٹ نوشی کے نتیجے میں جسم کے ہر اعضا پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہی جس میں کھانسی، پھیپڑوں کی کاکردگی کا بری طرح سے متاثر ہونا، دل کی بیماری، آنکھوں کی بنائی کا کمزور ہونا اور بانجھ پن کا شکار ہونا شامل ہے۔

تاہم سگریٹ نوشی کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے طبی ماہرین کی جانب سے چند تجاویز کو اپنا کر ہم اپنی صحت کو کسی بھی بڑے اور مستقل نقصان سے بچا سکتے ہیں۔

1) روزانہ لازمی ورزش کریں

ورزش کرنے کے بے شمار فوائد ہیں، اس سے پھیپڑوں سمیت مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے، ورزش کے دوران دماغ اور دل میں درست مقدار میں آکسیجن پہنچتی ہے جس کے نتیجے میں ان کی کارکردگی میں بہترین اضافہ ہوتا ہے اور جسم سے بڑی تعداد میں کاربن ڈائی آیکسائیڈ کا اخراج ہوتا ہے۔

2) زیادہ سے زیادہ پانی پیئں

طبی ماہرین کی جانب سے پانی کا زیادہ استعمال تجویز کیا جاتا ہے، پانی کے زیادہ استعمال سے جسم میں موجود غیر ضروری مادوں کا اخراج ہوتا ہے، دن میں 10 سے 12 گلاس پانی پینے کی صورت میں پھیپڑوں کی صحت بہتر اور کارکردگی بہترین ہوتی ہے۔

3) آلودہ ماحول اور آلودگی سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں

ایسے افراد جنہیں سگریٹ نوشی کی عادت ہو، ان کو چاہئے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ آلودہ ماحول تمباکو کے عادی افراد کی صحت کے لیے زیادہ تباہی کا باعث بنتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More