ایک کمرے کے پیچھے سابق کپتان دُھونی اور رائنا میں جھگڑا ۔۔۔۔ واقعے نے بھارتی بلے بازوں کا پول کھول دیا

ہماری ویب  |  Sep 01, 2020

نئی دہلی: آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل ہی تنازعات کی زد میں آگئی ایم ایس دھونی اور سریش رائنا ہوٹل کے کمرے کے پیچھے لڑ پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سریش رائنا ہوٹل کے کمرے کے پیچھے دھونی سے لڑ پڑے اور آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل ہی بھارت واپس روانہ ہوگئے۔

چنائی سُپر کنگز نے ہفتہ کے روز اعلان کیا تھا کہ رائنا ذاتی وجوہات کی بنا پر بھارت لوٹ گئے ہیں اور وہ آئی پی ایل 2020 سیزن کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اس وقت ان کے رخصت ہونے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی تھی لیکن ان کے اور کپتان ایم ایس دھونی کے درمیان ممکنہ دراڑ کی افواہیں منظر عام پر آئی ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دبئی کے سی ایس کے کی ٹیم ہوٹل میں انہیں فراہم کردہ کمرے سے رائنا خوش نہیں تھے کیونکہ ان کے کمرے کی بالکونی کا مسئلہ تھا اور انہیں بائیں ہاتھ والا دھونی جیسا کمرا چاہئے تھا۔

حال ہی میں پٹھانکوٹ میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد ان کے ایک رشتہ دار کی موت کو بھی اُن کے جانے کی وجہ قرار دیا گیا ہے، تاہم رائنا نے ابھی تک وضاحت نہیں کی کہ اس مہینے کے شروع میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ آئی پی ایل چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More