کیا واقعی مسجدالحرام جمعہ کے روز سے کھل جائے گی؟ سعودی حکومت کی جانب سے اہم اعلان

ہماری ویب  |  Sep 01, 2020

سعودی حکومت کی جانب سے مسجدالحرام کھولے جانے کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا گیا ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مسجدالحرام بروز جمعہ کو کھول دی جائے گی، اس مقصد کے لیے وہاں پر صفیں بھی بچھائی جا رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی مختلف تصاویر اور ویڈیوز کے سامنے آنے پر لوگوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ تاہم اب اس حوالے سے سرکاری بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے مسجدالحرام کو کھولے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ محض افواہ ہے، مسجد تاحال بند ہے۔ سعودی حکومتی ذرائع کی جانب سے لوگوں کو اس قسم کی کسی بھی خبر پر یقین کرنے سے سختی سے منع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حرم مکی کو احتیاطی تدابیر کے طور پر عارضی طور پر عام افراد کے لیے بند کیا گیا تھا۔ فیصلے میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی تھی، اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مسجدالحرام کو بند کردیا گیا تھا تاکہ وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہو کر وائرس نہ پھیلے۔ سوشل میڈیا پر جب یہ خبر وائرل ہوئی کہ مسجد کو کھولا جا رہا ہے تو صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن بعدازاں یہ محض افواہ نکلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More