دل کے امراض سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو یہ آسان طریقہ اپنائیں جس سے سائنسدان بھی حیران رہ گئے

ہماری ویب  |  Sep 01, 2020

آج سائنسدانوں نے بھی یہ بات تسلیم کرلی ہے کہ اگر ایک دوسرے سے اچھے خوشگوار اخلاق سے پیش آیا جائے تو انسان دل کے امراض سے دور اور تندرست رہتا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق 2016 میں کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ایسے دل کے مریض جو دوسروں کے ساتھ اچھے اخلاق کا برتاؤ اختیار کرتے ہیں اور ہر بات پر شکریہ ادا کرتے رہتے ہیں، ان کی دہنی اور جسمانی حالت دوسرے لوگوں کے مقابلے میں تیزی سے بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے 186 افراد کو شامل کیا گیا اور ان کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا جن میں ایک گروپ کے افراد کو کہا گیا کہ وہ کسی کے کام کرنے پر اچھا سے پیش آئے اور شکریہ ادا کریں اور خوش رہیں جبکہ دوسرے گروپ کے افراد کو کہا گیا کہ کوئی بات نہ کریں۔

تحقیق کار پروفیسر پال ملز کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ سچ بات ثابت ہوئی کہ دوسروں کا شکریہ ادا کرنے والے مریضوں کا موڈ خوشگوار رہا، جس کے باعث وہ کم تھکے اور کم دباؤ کا شکار ہوئے جبکہ ان کی حالت دوسرے گروپ کے افراد کے مقابلے میں نسبتاً بہتر رہی۔

پروفیسر کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے اور شکریہ ادا کرنے سے دل خوش اور مضبوط رہتا ہے، جس کے باعث لوگ تندرست رہتے ہیں، لہٰذا امراضِ قلب سے بچنے کیلئے ہمیں بھی یہ عادت اپنانی چاہئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More