ان کی تو پر چیز کی قیمت ہی لاکھوں میں ہوتی ہے۔۔۔ اپنے زبردست فیشن کے ساتھ مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے 5 مشہور اداکار جن کی ہر چیز ہی قیمتی ہے

ہماری ویب  |  Sep 01, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار اپنے فیشن سینس کے حوالے سے کافی مشہور ہیں، صرف کپڑوں کو لے کر ہی نہیں بلکہ اپنے اطراف کی ہر چیز انہیں معیاری اور نئی چاہیے ہوتی ہے، پھر چاہے وہ جوتے ہوں، جیولری ہو یا گھر کی سجاوٹ کی اشیاء۔

آج ہم آپ کو ان 5 اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جو نئے دور کے نئے اندازاوں کو اپنانا بہت اچھے سے جانتے ہیں، اور ہمیشہ فیشن میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔

1) ثمینہ پیرزادہ

ثمینہ پیرزادہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایاناز اداکارہ ہیں، ان کی اداکاری میں ایک خوبصورتی ہے جسے دیکھنے کے بعد ہر فرد ہی ان کا مداح بن جاتا ہے۔ ثمینہ پیرزادہ انڈسٹری میں اپنے فیشن سینس کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، یہ ایک اسٹائلش اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر کو بھی انتہائی خوبصورتی سے سجایا ہوا ہے۔

2) فواد خان

فواد خان نے اگرچہ اداکاری بہت کم کردی ہے، لیکن مداح تاحال چند ڈراموں میں ان کی شاندار اداکاری کو بھلا نہیں سکے ہیں۔ ان کا شمار بھی پاکستان کے اسٹائلش اداکاروں میں ہوتا ہے۔ فواد خان کو پاکستان کے سب سے ویل ڈریس اداکار کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔

3) حدیقہ کیانی

پاکستان کا فخر معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو اسٹائل آئیکون بھی کہا جاتا ہے، یہ پاکستان کی اسٹائلش ترین گلوکارہ ہیں، ان کے اطراف میں ہر چیز ہی قیمتی ہوتی ہے۔ گلوکارہ کو مہنگی چیزیں پسند کرنے کا شوق ہے جس کا اندازہ ان کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

4) ورون دھون

ورون دھون بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف ترین اداکار ہیں، جہاں انہیں بھارت میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے وہیں پاکستان کی نوجوان نسل بھی اس اداکار کے لیے دیوانی ہے اور ان کا ہر اسٹائل کاپی کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اداکار ورون دھون کو مہنگے جوتے خریدنے کا بے حد شوق ہے، ان کے جوتوں کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے جبکہ ان کے پاس نئے فیشن اور نئے طرز کے بہترین جوتے ہوتے ہیں۔

5) عائشہ عمر

بلبلے کی خوبصورت بھی فیشن میں کسی سے کم نہیں، عائشہ عمر کو مہنگے کپڑے، جیولری اور جوتوں کا بے حد شوق ہے۔ یہ بھی پاکستان کی اسٹائلش اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More