براہ راست پروگرام کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت مزے سے سوتے رہے، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Sep 01, 2020

تحریک انصاف کے رکن قومی سمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین براہ راست پروگرام کے دوران سو گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے کو ملی جب وہاں شریک پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کو سوتے ہوئے دیکھا گیا، جب فوٹیج سامنے آئی تو پروگرام اینکر نے بھی ہنستے ہوئے ماتھے پر ہاتھ مارا اور چینل کو فوری طور پر عامر لیاقت کی لائیو فوٹیج ہٹاکر ان کی تصویر لگانا پڑی۔

بعد ازاں جب پروگرام اینکر نے سوال پوچھنے کیلئے بارہا عامر لیاقت کو پکارا لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا جس پر اینکر نے کہا کہ عامر بھائی شاید آج کام کر کے بہت تھک گئے ہیں اسی لئے سوگئے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا کی خبروں میں نظر آتے رہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More