کیا کورونا وائرس ویکسین سے بھی کوئی خطرہ ہوسکتا ہے؟ ماہرین بھی پریشان

ہماری ویب  |  Sep 02, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے اب تک کئی تحقیقیں ہو چکی ہیں، جبکہ ویکسین کے حوالے سے بھی ماہرین دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔

تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ماہرین کو اندیشہ ہے کہ اس ویکسین سے بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین بنانے کی جدوجہد اس وائرس کو مزید پھیلا سکتی ہے۔

ناصرف اتنا بلکہ ماہرین نے تیار ہونے والی ویکسین اور مختلف ادویات کے بارے میں بھی خدشات ظاہر کیے ہیں۔

مذکورہ وارننگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے دی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 'تیاری کے دوران اگر حکام نے ویکسین کی جانچ کرنے میں غلطی کی تو کوئی بھی کم مؤثر دوا کورونا وائرس کی صورتحال کو مزید خراب کردے گی۔ یعنی ان مریضوں کی حالت بھی خراب ہو سکتی ہے جو بغیر دوا کے صحتیاب ہوسکتے ہیں'۔

ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کے مطابق مریضوں پر استعمال سے قبل ویکسین کے علاج کے مشاہدے میں کم از کم 50 فیصد درست ہونا ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More