کراچی بارشوں میں کیسے ڈوبا؟ اصل وجہ منظرِ عام پر آگئی

ہماری ویب  |  Sep 02, 2020

گزشتہ ہفتے کراچی میں موسلادھار بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے شہرِ قائد کا نقشہ ہی تبدیل ہوکر رہ گیا۔ شہر میں منگل اور جمعرات کے روز مسلسل بارش ہوتی رہی جس سے شہر کے کئی علاقے زیرِآب آگئے۔

تاہم بارشوں کے بعد کراچی کے ڈوبنے کی اصل وجہ منظرِ عام پر آگئی ہے۔

شہر کے ڈوبنے کی بنیادی وجہ کراچی کے 27 نالوں پر قائم تجاوزات ہیں۔

کراچی کے 27 نالوں پر کہیں 5 تو کہیں 80 فیصد تک تجاوزات موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کے علاقے لیاری، ہارون آباد اور پہلوان گوٹھ نالے پر 30،30 فیصد تجاوزات قائم ہیں۔ ساڑھے 13 کلو میٹر طویل گجر نالے پر ہزاروں گھر تعمیر ہیں۔ تاہم گجر نالے پر قائم ہزاروں گھروں کی منتقلی اور متبادل گھروں کے لیے اربوں روپے درکار ہیں۔

برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کا سروے محکمہ آبپاشی سندھ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے چند سال قبل کیا تھا، جبکہ سروے کے بعد سے اب تک تجاوزات میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

یاد رہے شہر میں ہونے والی حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب کراچی کے مختلف علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے جس میں کلفٹن، ڈیفنس، سرجانی ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن کے علاقے سرِ فہرست ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More