ان کے سادہ اور مہنگے کپڑے لگتے ہیں خوبصورت۔۔۔ مریم نواز کے کچھ ایسے فیشن کے انداز جو آپ کو بھی پسند آئیں گے

ہماری ویب  |  Sep 02, 2020

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔ وہ اکثر و بیشتر ٹوئٹر پر ملکی حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر بھی اپ لوڈ کرتی ہیں۔

مریم نواز کا شمار پاکستان کی ان خواتین سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو دلیر اور باہمت ہیں۔ بہت سی خواتین مریم نواز کے فیشن کو کافی سراہتی ہیں جبکہ کچھ تو ان کی نقل بھی کرتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ مریم نواز اپنے کون کون سے فیشن کی وجہ سے کافی مشہور ہیں؟

مریم نواز کے دلکش سن گلاسز

مریم نواز اکثر و بیشتر نت نئے سن گلاسز میں نظر آتی ہیں جو ان پر بہت جچتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہر چہرے پر ہر سن گلاسز سوٹ نہیں کرتے لیکن مریم نواز پر ہر قسم اور ہر طرز کے سن گلاسز بے حد خوبصورت لگتے ہیں، پھر چاہے وہ پرانے دور کے ہوں یا حالیہ دور کے۔

مریم نواز کے سادہ اور خوبصورت لباس

کہتے ہیں کہ سادگی مین بے حد خوبصورتی ہوتی ہے، اس بات کا اندازہ ہم مریم نواز کے لباس دیکھ کر باآسانی لگا سکتے ہیں۔ یہ بالکل سادہ کپڑے پہنتی ہیں جو کہ فیشن میں بھی ان ہوتے ہیں اور خوبصورت بھی لگتے ہیں۔

مریم نواز کے شاندار اور مہنگے جوتے

مریم نواز کی پسند جوتوں کے معاملے میں کافی خاص ہے کیونکہ اکثر انہیں مختلف برینڈز کے مہنگے جوتے پہنے دیکھا جاتا ہے۔ مریم نواز کے جوتے بھی سادگی سے بھرپور لیکن مہنگے ہوتے ہیں۔

مریم نواز کے ہینڈ بیگز

مریم نواز ہینڈ بیگز کو ہینڈ بیگز کا کافی شوق ہے، جس کا اندازہ ان کی تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے۔ مریم نواز کی زیادہ تر تصاویر میں ان کے ساتھ ان کا ہینڈ بیگ ہوتا ہے جو کہ کافی خوبصورت ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More