''قرضہ لے کر بڑی مشکل سے گھر بنایا تھا، پہلے ہمیں ماردو پھر گھر گرا دینا''۔۔۔ کراچی میں بوڑھی خاتون رو پڑیں

ہماری ویب  |  Sep 03, 2020

گزشتہ ہفتے شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے سڑکوں کا حال اب تک پہلے جیسا نہیں ہوسکا ہے۔

حکومت کی جانب سے گجر نالے پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کے لیے کاروائی کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد اس آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

اسی موقع پر ایک بوڑھی خاتون نے حکمرانوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کردی کہ 'پہلے ہمیں مار دو پھر گھر گرا دینا'۔

خاتون نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ 'قرضہ لے کر بڑی مشکلات جھیل کر گھر بنایا تھا، پہلے بھی میرا گھر گرا دیا تھا، اب میں بیٹی کے گھر جاکر گزر بسر کرنے پر مجبور ہوں۔ گھر گرانے سے پہلے ہمیں ہی مار دو تاکہ ساری کہانی ختم ہوجائے'۔

واضح رہے تجاوزات ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے، پہلے مرحلے میں نالوں پر قائم پتھارے گرائے جارہے ہیں جس کے بعد نالوں پر قائم گھر گرائے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More