ایم کیو ایم کے بانی ''الطاف حسین'' کو برطانوی عدالت کی جانب سے سخت سزا سنا دی گئی۔۔۔

ہماری ویب  |  Sep 03, 2020

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین جو کہ لندن میں مقیم ہیں، ان کے خلاف عدالت نے سزا سنا دی۔

برطانوی عدالت نے الطاف حسین کو منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات پر 44 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الطاف حسین نے 1995 سے 2015 تک برطانیہ کے شہری ہونے کے باوجود کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ ان کے ماہانہ اخراجات 50 ہزار پاؤنڈز تک ہیں لیکن ان کی جانب سے کبھی ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

الطاف حسین کے وکیل نے عدالت مین اپنا مؤقف اختیار کیا کہ 'چونکہ الطاف حسین کے اخراجات عطیات کی رقم سے پورے کیے جاتے تھے اس لیے ان پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوتا' تاہم عدالت کی جانب سے وکیل کا مؤقف مسترد کردیا گیا اور الطاف حسین پر 20 لاکھ پاؤنڈز یعنی 44 کروڑ 10 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا۔

واضح رہے اگر الطاف حسین نے جرمانہ ادا نہ کیا تو انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More