بارش ابھی باقی ہے! محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیشن گوئی کردی

ہماری ویب  |  Sep 03, 2020

کراچی میں مون سون کا سلسلہ ابھی تک نہیں رکا۔ گزشتہ ہفتے شہر میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کے بعد پورا کراچی جل تھل ہوگیا۔

تاہم اب محکمہ موسمیات نے ''جمعہ'' کے روز کراچی میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارش کی پیشن گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ناصرف کراچی بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی جمعہ کو بارش کا امکان ہے لیکن بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو فیصل آباد، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگرو، اوکاڑہ، دیر، سوات، حافظ آباد، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان نوشہرہ میں بارش کا امکان ہے۔

تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور چارسدہ میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِآب آسکتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More