کورونا وائرس: 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ڈبلیو ایچ او کا اہم مشورہ

ہماری ویب  |  Sep 04, 2020

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 12 سال سے زائد عمر کے تمام بچوں کو اہم ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اداراہ صحت کی جانب سے بارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے ماسک پہننے کے حوالے سے نئے اصول جاری کر دیئے گئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 'کورونا وائرس بڑوں کی طرح بچوں میں بھی پھیل سکتا ہے، اسی لیے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بڑوں کی طرح ماسک پہننا چاہیئے'۔

5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک نہیں پہننا چاہئے، والدین اور گھر کے بڑے افراد 6 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی ماسک پہننے اور اتارنے میں مدد کریں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 60 سال سے کم عمرکے صحت مند افراد کپڑے کا ماسک پہنیں جبکہ معمر اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کو سرجیکل ماسک پہننا چاہئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More