مراد علی شاہ کے انکشاف کے بعد کراچی ''سکتے'' میں آگیا!!

ہماری ویب  |  Sep 04, 2020

کراچی کے حالات کب بدلیں گے؟ آج کل تقریباً ہر شہری کے زبان پر یہ ہی سوال ہے۔ حالیہ بارشوں نے شہر کا نقشہ ہی تبدیل کر کے رکھ دیا تاہم ہمارے حکمران اب بھی شہریوں کو اپنی باتوں میں الجھا رہے ہیں۔

گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ سندھ نے اہم انکشاف کیا جس سے ہر کوئی حیران ہی رہ گیا۔

وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 'پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی کے لئے 8 سو ارب رپوں کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے'۔

اسی حوالے سے پاکستان کے نامور ٹی وی اینکر کامران خان نے ٹوئٹر پر طنزیہ پیغام بھی جاری کیا۔

کامران خان نے لکھا کہ 'کراچی سکتے میں ہے۔ آج وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سنسنی خیز اعلان کیا کہ ان کی حکومت کراچی کے لئے آٹھ سو ارب رپوں کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے'۔


انہوں نے مزید لکھا کہ 'سارا شہر بغلیں جھانک رہا ہے، کہاں ہیں وہ منصوبے؟ کہیں 800 ارب ہڑپ تو نہیں ہوگئے؟ آج کل PPP لیڈرشپ کے عزیز ترین جو بتا رہے ہیں وہ معاملہ تو نہیں ہو گیا؟'

تاہم ایک اور پیغام میں کامران خان نے وزیرِاعظم کے کراچی کے دورے سے متعلق لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ 'خبر ہے وزیراعظم عمران خان کراچی جمعہ نہیں بلکہ ہفتے کو تشریف لائیں گے، میری گزارش ہے اس تاریخی دورے میں ایک نہیں دو چار روز تاخیر ہو جائے مگر وزیراعظم کراچی کے لئے پلاسٹک پھولوں کا نہیں حقیقی خوش خبریوں کا گلدستہ لائیے۔ جس کی خوشبو دو کروڑ لوگوں تک پہنچے اور سالوں دلوں میں بسی رہے'۔


مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More