یہ ناشتے میں دلیہ ہی کھاتی ہیں، تبھی تو اپنے وزن پر رکھتی ہیں ہمیشہ کنٹرول۔۔۔

ہماری ویب  |  Sep 04, 2020

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ہر اداکار اور اداکارہ کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس طرح کی غذا کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں جو ناصرف ان کا وزن کم کرنے میں مدد کرے بلکہ صحت بخش بھی ہو۔

ہماری انڈسٹری کے اداکار اپنی فٹنیس کو لے کر بہت ہی حساس ہوتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ وہ ایسی غذا کھانا پسند کرتے ہیں جو ان کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں مدد کرے اور ساتھ ہی ساتھ غذائیت سے بھی بھرپور ہو۔

آج ہم آپ کو شوبز انڈسٹری کی 5 اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے کہ وہ ناشتے میں کس غذا کا استعمال کرتی ہیں؟

1) ریما خان

ریما خان پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی کئی فلموں میں کام کیا، ریما اپنی عمر سے کافی کم نظر آتی ہیں جس کی بڑی وجہ ان کی فٹنیس ہے، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اداکارہ اپنی فٹنیس کو برقرار رکھنے کے لیے ناشتے میں کیا کھاتی ہیں؟ ریما خان ناشتے میں ''دلیہ کھاتی ہیں، جس میں تازہ پھل اور ڈرائی فروٹ'' شامل ہوتے ہیں۔ ریما دلیے مین دودھ شامل نہیں کرتیں۔

2) جگن کاظم

جگن کاظم کا شمار پاکستان کی نامور مارننگ شو ہوسٹ میں ہوتا ہے۔ ان کی فٹنیس کو دیکھتے ہوئے ہر کوئی ان کے ڈائیٹ پلان کو جاننے کی کوش کرتا ہے۔ یہ ناشتے میں '' 2 دیسی انڈے لازمی لیتی ہیں، کبھی کبھی ان دو انڈوں میں مزید 2 انڈوں کی سفیدی شامل کرتی ہیں اور انہیں تازہ سبزیوں کے ساتھ آملیٹ'' بنا کر کھاتی ہیں۔ ساتھ ہی ''کھجور اور کیلے دہی میں ملا کر کھاتی ہیں''۔

3) ایمن خان

ایمن خان نے کس طرح اپنا وزن کم کیا، یہ ہم سب جانتے ہیں۔ یہ اپنی فٹنیس کے معاملے میں کافی سیریس رہتی ہیں۔ اداکارہ کا اس متعلق کہنا ہے کہ وہ ناشتہ کرنے کی عادی نہیں ہیں۔ وہ اپنے ناشتے میں ''بسکٹس'' کھا لیتی ہیں۔

4)صبا قمر

صبا قمر کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی فٹنیس کے معاملے میں کسی چیز سے سمجھوتہ نہیں کرتیں۔ اداکارہ ناشتے میں '' 3 انڈوں کی سفیدی اور کم چکنائی والا دودھ لیتی ہیں''۔ ساتھ ہی وہ ''تازہ پھلوں کی سلاد'' بھی کھاتی ہیں۔

5) ماہرہ خان

ماہرہ خان کے ناشتے کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ اپنے ناشتے میں '' 3 انڈے لازمی کھاتی ہیں، جو کہ کبھی فرائی تو کبھی آملیٹ کی صورت میں ہوتے ہیں''۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More