بچے کے ہاتھ پیر نہیں، لیکن باپ کی محبت کم نہ ہوئی! باپ بیٹے کی محبت کی تصویری کہانی جو آپ کا دل بھی پگھلا دے گی

ہماری ویب  |  Sep 04, 2020

شام میں جاری خانہ جنگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر بچوں اور خواتین کی کچھ تصاویر وائرل ہوتی ہیں جو تمام صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر لیتی ہیں۔

اسی طرح کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس نے ہر دیکھنے والے کا دل پگھلا دیا۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک باپ اپنے بیٹے، جو کہ ہاتھوں اور پیروں سے معذور ہے، کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ باپ نے بچے کو گود میں اٹھا کر اچھالا ہوا ہے جس پر بچہ کے چہرے کی خوشی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

تصویر میں باپ اور بیٹا دونوں ہی اپنے غم بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہیں۔


اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ باپ اور بچہ کون ہیں؟ ان صاحب کا نام 'خالد موصیتف' ہے جو کہ اپنے 14 ماہ کے بیٹے 'محمد موصیتف' کے ساتھ کھیلنے میں مشغول ہیں۔ ان کا تعلق شام کے شہر 'ادلب' سے ہے۔

ان کا خاندان شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران اپنی جانیں بچا کر وہاں سے نکلا اور ادلب میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ایک کیمپ میں پناہ لی، اپنے پیدائشی معذور بچے کے لیے یہ خاندان تاحال مدد کا منتظر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More