خانہِ کعبہ شریف کو غسل دینے کی روح پرور مناظر کی خوبصورت ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 04, 2020

خانہ کعبہ دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے مقدس ترین مقام ہے اور تمام ہی مسلمان انتقال سے قبل وہاں جانے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔ ہر کلمہ گو خانہ کعبہ سے خصوصی عقیدت رکھتا ہے، اسی وجہ سے یہاں پر حج، عمرہ اور دیگر مواقع پر ہونے والی تمام مذہبی تقریبات کو باعث احترام اور توجہ کی نظر سے دیکھتا ہے۔

گزشتہ روز کعبہ شریف کو غسل دے دیا گیا۔ غسلِ کعبہ کی ایمان افروز تقریب میں مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل سے خادم الحرمین شریفین کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔

العربیہ نیوز کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل نے سالانہ معمول کے مطابق عرق گلاب سے معطر آب زمزم سے غسل کعبہ کی رسم انجام دی۔ ساتھ ہی کورونا وائرس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے کعبہ کو غسل دینے کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ غسل کعبہ کی رسم میں گورنر مکہ کے ہمراہ مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، منتخب ممتاز علما اور کنجی برداران کعبہ بھی شریک ہوئے۔ شیخ الشعیبی پیش پیش تھے۔ یہ تقریب بارش کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ غسل کعبہ کی رسم پہلے سال میں دو مرتبہ یکم شعبان اور محرم کے مہینے میں ادا کی جاتی تھی اب ایک مرتبہ 15 محرم کو ادا کی جاتی ہے۔غسل کعبہ کو غسل دینے کی اس تقریب کی تصاویر بھی وائرل ہو چکی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ غسل کعبہ کی رسم پہلے سال میں دو مرتبہ یکم شعبان اور محرم کے مہینے میں ادا کی جاتی تھی اب ایک مرتبہ 15 محرم کو ادا کی جاتی ہے۔غسل کعبہ کو غسل دینے کی اس تقریب کی تصاویر بھی وائرل ہو چکی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو ملائحظہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More