سندھ میں بڑا سیلاب کب آ رہا ہے؟ ہائی الرٹ جاری کردی گئی

ہماری ویب  |  Sep 05, 2020

حالیہ بارشوں کے باعث صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سندھ نے بڑا سیلاب آنے کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کی تباہی کے بعد بڑا سیلابی پانی سندھ آ رہا ہے، جس کی وجہ سے 'پی ڈی ایم اے' نے ڈی ڈی ایم اے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا، جس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ سندھ میں سکھر اور کچے کے علاقوں میں سیلابی پانی آئے گا۔

پی ڈی ایم اے کی مطابق 8 ستمبر اور 9 ستمبر کو سکھر بیراج اور گڈو بیراج سے سیلابی ریلا گزرے گا۔

پی ڈی ایم اے نے درخواست کی ہے کہ سیلاب سے کچے کے علاقے زیر آب آ سکتے ہیں اس لیے وہاں کے لوگوں کو فوری منتقل کروانے کے انتظامات کیے جائیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More