عورت کمزور نہیں! باپ کے انتقال کے بعد موٹر سائیکل چلانا سیکھی کیونکہ گھر میں کمانے والا اور کوئی نہیں تھا پھر۔۔۔

ہماری ویب  |  Sep 05, 2020

ہمارے ملک کی بہت سی خواتین نے ان الفاظ کو درست ثابت کردیا کہ 'عورت کمزور نہیں ہوتی'۔

آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی خاتون کی کہانی بتانے والے ہیں جنہوں نے ایک بیٹی سے بیٹا بن دکھایا۔

شزا الیاس نے اپنے والد کے انتقال کے بعد گھر کے کام کاج اور کمانے کی غرض سے موٹر سائیکل چلانا سیکھی۔

والد کے انتقال کے بعد یہ اپنی ماں اور بہن بھائیوں کے لیے واحد امید تھیں کیوں کہ گھر میں کوئی اور کمانے والا نہیں تھا۔ شزا لاہور کے علاقے باغبان پورا میں لیڈی ہیلتھ ورکر کی حیثیت سے منتخب ہوئیں جو لوگوں کے گھر گھر جا کر انہیں پولیو کے قطروں کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتی ہیں۔

شزا الیاس کا اس متعلق کہنا تھا کہ 'انہیں بعض اوقات ان سب میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں، لوگ ان کی بات نہیں سنتے اور دھتکار دیتے ہیں'

ان سب مشکلات کے باوجود شزا دل جمعی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور اپنے بہن بھائیوں اور ماں کا سہارا بنی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More