یہ تو اب پہچانی ہی نہیں جاتیں! وہ 5 حسینائیں جن کو وقت نے مکمل بدل دیا

ہماری ویب  |  Sep 05, 2020

سب ڈھل جاتا ہے، یہ محض الفاظ نہیں بلکہ زندگی کی حقیقت ہے۔ دنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں جو ہمیشہ کے لیے ہو۔ درحقیقت انسان بھی ہر لمحے ہر وقت بدل رہا ہوتا ہے اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ انسان مکمل طور پر تبدیل ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ بالی ووڈ انڈسٹری کی حسیناؤں کے ساتھ ہوا۔ آج ہم آپ کو آپ کی پسندیدہ بالی ووڈ اداکاراؤں کی کچھ تصاویر دکھانے والے ہیں جنہیں وقت نے مکمل تبدیل کردیا۔ یہ پہلے کچھ اور لگتی تھیں جبکہ اب بالکل ہی مختلف نظر آتی ہیں۔

1) ممتا کلکرنی

ممتا کلکرنی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے وقتوں میں انڈسٹری کو متعدد ہٹ فلمیں دیں جن میں 'کرن ارجن، چائنہ گیٹ، سب سے بڑا کھلاڑی، بازی اور نصیب' سرِ فہرست ہیں۔ ممتا کلکرنی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بالی ووڈ میں بہت مقبول اداکارہ تھیں تاہم اب انہیں وقت نے مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔

2) رینا رائے

رینا رائے کا شمار بھی بالی ووڈ کی مشہور اور خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹر محسن خان سے شادی کی۔ ان کی مشہور فلموں میں 'آشا، ناگن، غلامی، بدلتے رشتے اور ہتھ کڑی' شامل ہیں۔ یہ اب موٹاپے کی وجہ سے پہلے سے بالکل مختلف نظر آتی ہیں۔

3) ماہیما چوہدری

ماہیما چوہدری اپنے معصوم چہرے کی وجہ سے کافی مشہور تھیں، انہوں نے بالی ووڈ میں کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جن میں 'پردیس، دھڑکن، داغ، دل ہے تمہارا اور باغبان' شامل ہیں۔ ماہیما کو بھی وقت نے بالکل تبدیل کردیا ہے۔

4) مناکشی شیشادری

مناکشی شیشادری بھی بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں 'دامنی، گھائل، جرم، شہنشاہ اور گھر پری وار' شامل ہیں۔ مناکشی بھی اب اس قدر بدل چکی ہیں کہ ان کو پہچاننا خاصہ مشکل ہے۔

5) منداکنی

منداکنی بالی ووڈ میں آتے ہی چھا گئی تھیں، تاہم انہوں نے جلد ہی اس انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔ ان کی مشہور فلموں میں 'پیار کر کے دیکھو، آخری بازی، جنگ باز اور دشمن' شامل ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بھی بالکل بدل گئی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More