اسکول کھلنے کے بعد والدین اپنے بچوں کو کورونا وائرس سے کیسے بچا سکتے ہیں؟ چند احتیاطی تدابیر اپنائیں اور بچوں کو کورونا سے محفوظ پائیں۔۔۔

ہماری ویب  |  Sep 07, 2020

کورونا وائرس کے باعث ملک کے تمام صوبوں میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا تھا تاہم اب 6 ماہ بعد حکومت نے 15 ستمبر سے نویں، دسویں، کالج اور یونیورسٹیاں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ پہلی سے پانچویں اور چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کو ایک ہفتہ بعد کھولا جائے گا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو کن احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسکول اور کالج وغیرہ بھیجیں؟

٭سب سے پہلے والدین کو چاہیے کہ اسکول یا کالج کھلنے کے پہلے روز ہی وہاں کا دورہ کریں اور پرنسپل اور ٹیچرز کو خاص طور پر ہدایت کریں کہ بچوں کو جماعتوں میں دور دور بٹھایا جائے۔

٭تمام والدین کو چاہیے کہ بچوں کو لنچ وغیرہ گھر سے بنا کر ساتھ دیں، اگر اسکول یا کالج کی کینٹین سے بھی کچھ خریدنا ہو تو تیچر کو ہدایت دیں کہ بریک سے کچھ وقت پہلے ایک ایک بچے کو کینٹین بھیجا جائے تاکہ وہ جو چاہیں خرید سکیں۔

٭والدین کو چاہیے اپنے بچوں کو ماسک پہنا کر پڑھنے بھیجیں، بچوں کو سختی سے ہدایت کریں کہ ماسک کو بار بار نہ چھوا جائے۔ انہیں ماسک پہننے اور اتارنے کا طریقہ بتائیں۔

٭اپنے بچوں کو ایک چھوٹی سینیٹائزر کی بوتل لازمی ساتھ دیں، تاکہ وہ اپنے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کر سکیں۔ ٹیچر اور والدین کو چاہیئے کہ بچوں کو بار بار ہاتھ چہرے پر لگانے سے بھی سختی سے منع کریں۔

٭والدین اس بات کا خیال رکھیں کہ اساتذہ چھٹی کے وقت ایک ساتھ بچوں کو کلاس سے باہر نہ نکالیں، اساتذہ کو چاہیے کہ مرحلہ وار بچوں کو باہر بھیجا جائے۔ ہر قسم کا مجمع یا بھیڑ لگانے سے پرہیز کریں۔

٭والدین اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ اگر ان کے بچے کو ہلکا سا بخار، نزلہ یا کھانسی ہے تو انہیں پڑھنے نہ بھیجا جائے اور فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More