باپ نے ولن کا کردار کیا لیکن بیٹی ہیروئن بن گئی! فلموں میں ولن کا کردار نبھانے والے 5 اداکار کون ہیں، جن کی بیٹیاں بھی انڈسٹری کا حصہ ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 07, 2020

بالی ووڈ کے ناصرف اداکاروں کو پذیرائی حاصل ہوتی ہے بلکہ انڈسٹری کے ولن کے مداحوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کئی اداکاروں نے ولن کے کردار نبھائے جبکہ اب ان تمام ولن کے بچے بڑے ہو چکے ہیں جبکہ کچھ تو بالی ووڈ انڈسٹری کا حصہ بھی ہیں۔

آج ہم آپ کو فلموں میں ولن کا کردار نبھانے والے 5 مشہور اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے، جن کی بیٹیاں بھی اب انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

1) اداکار رنجیت کی بیٹی 'دیوینکا'

رنجیت بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جنہوں نے تقریباً 200 فلموں میں ولن کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں اپنا ایک مخصوص مقام بنایا۔ ان کی بیٹی دیوینکا انڈسٹری کی معروف جیولری ڈیزائنر ہیں۔

2) اوم شیوپوری اور ان کی بیٹی 'ریتو' شیوپوری

اوم شیو پوری بھی بالی ووڈ کے نامور ولن ہیں، انہوں نے تقریباً 175 فلموں میں ولن کا کردار ادا کیا۔ ان کی بیٹی ریتو شیوپوری بھی ایک اداکارہ ہیں۔

3) میک موہن اور ان کی 2 بیٹیاں

میک موہن کا نام شاید اتنا زیادہ مشہور نہ ہو لیکن فلم شعلے کے 'سامبھا' کو تو سب اچھی طرح جانتے ہیں۔ میک موہن نے کئی فلموں میں ولن کا کردار نبھایا لیکن سامبھا کے کردار کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں جن کے نام 'منجری' اور 'ویناتی ماکیجانے' ہے۔

4) شکتی کپور اور ان کی بیٹی 'شردھا کپور'

شکتی کپور سے یقیناً سب واقف ہیں، انہوں نے کئی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور کو بھی سب جانتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کام اور محنت سے انڈسٹری میں اپنا مخصوص مقام بنایا ہے۔ دونوں باپ بیٹی فلم انڈسٹری میں کافی مشہور ہیں۔

5) موہنش بہل کی بیٹی 'پرانوتن'

موہنش بہل نے کئی فلموں میں مثبت کردار بھی ادا کیا لیکن کچھ یادگار فلموں میں انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا۔ ان کی بڑی بیٹی پرانوتن بھی فلم انڈسٹری کا حصہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں سلمان خان کی فلم 'نوٹ بک' سے ڈیبیو کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More