اس ملک نے اسکول کھولے جس کے بعد کورونا پھر سے تیزی سے پھیلنے لگا۔۔۔ کیا پاکستان میں اسکول کھولے جانے کا فیصلہ درست ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 08, 2020

گزشتہ روز پاکستان میں اسکول کھولے جانے کا حتمی فیصلہ سامنے آیا ہے، لیکن کیا حکومت کی جانب سے کیا گیا یہ فیصلہ درست ہے؟

اسی حوالے سے ہمارے پاس اسپین کی مثال موجود ہے۔ اس ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ تب ہوا جب اسکولوں کو کھول دیا گیا۔

ڈیلی میل کے مطابق اسپین میں وائرس کے کیسز کی تعداد تقریباَ 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ یہ تعداد مغربی یورپ کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کی حالیہ لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں نوجوان ہیں، جبکہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ ان میں وائرس کی علامات بھی واضح طور پر ظاہر نہیں ہوئیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ اسکولوں کے کھلنے کو قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم اسکول دوبارہ کھلنے پر والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More