کیا آپ بھی آسانی سے ''سرکاری نوکری'' حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو ایک بار یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ہماری ویب  |  Sep 09, 2020

ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارے ملک میں بے روزگاری کی شرح بڑھتی جا رہی ہے۔ ایک طرف عوام بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہے تو دوسری جانب روزگار نہ ہونے پر سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ نجی دفاتر کی نوکریوں پر تو انسان اعتبار کر ہی نہیں سکتا، ایسے میں ہر فرد کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی طرح سرکاری نوکری حاصل کرلے۔

مستقل نوکری کے لیے ہزاروں افراد سرکاری دفاتر میں جاب کے لیے درخواست دیتے ہیں لیکن بہت کم خوش نصیب ایسے ہوتے ہیں جنہیں جاب مل جاتی ہے۔

ایک بڑا مسئلہ جاب کے لیے درخواست دینا ہوتا ہے، اس کے لیے کافی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، ان میں سب سے تکلیف دہ مرحلہ لمبی قطار میں لگ کر فارم جمع کروانے کی خواری ہوتی ہے۔ پھر ڈاک بھیجنے کا خرچ الگ، اس کے بعد تمام اہم دستاویزات کی کاپیاں اور پھر ان کی تصدیق۔ یہ تمام وہ پہلو ہیں جن سے ہر سرکاری نوکری کے لیے اپلائی کرنے والے شخص کو گزرنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ کئی لوگ ان وجوہات کے باعث درخواستیں جمع ہی نہیں کرواتے ہیں۔

تاہم اب یہ سب نہیں کرنا پڑے گا، کیونکہ نیشنل انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (NJP) بورڈ کی جانب سے ایک ایسا موبائل پورٹل متعارف کروایا گیا ہے جس میں اب آپ کو سرکاری نوکریوں کی تلاش کے لئے مختلف ویب سائٹس اور اخبارات کو دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔

بس موبائل فون سے چند کلکس کر کے آپ گھر بیٹھے اپنے مطلب کی سرکاری نوکری کو تلاش کر سکیں گے اور درخواست جمع کروا سکیں گے۔

یہ پروجیکٹ منسٹری آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام اور بے روزگار افراد کے لئے نوکریوں کے حصول میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ اس جاب پورٹل میں آپ آسانی سے اپنے مطلوبہ ڈیپارٹمنٹ کی ناصرف نوکری تلاش کرسکتے ہیں بلکہ اپنے شہر کے متعلق بھی جان سکتے ہیں کہ آپ کے شہر اور علاقے کی کتنی سیٹیں موجود ہیں۔

٭اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کس طرح کام کرے گا؟

جاب پورٹل میں آپ کو محض اپنی پسندیدہ نوکری میں اپلائی کرنے کے لئے دیا گیا فارم فل کرنا ہوگا، جس کے بعد آپ اپنے اہم دستاویزات کی تصاویر اپلوڈ کریں گے اور جاب کے لیے اپلائی کردیں گے۔

اس کے بعد آپ کو ایک رسید موصول ہوگی اور ایڈمت کارڈ کا بھی حصول اس ہی طرح ہوگا۔ اگر آپ امتحان پاس کرلیتے ہیں اور نوکری کے لئے منتخب ہوجاتے ہیں تو آپ کو پھر اپنے ڈاکیومنٹس کی کاپیاں جمع کروانی ہوں گی۔ اس سے قبل سارا کام محض موبائل فون ایپلیکیشن کے ذریعے باآسانی کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More