کیا آپ کے بچے کی بھی عادت ہوگئی ہے ہر وقت موبائل استعمال کرنے کی؟ تو یہ 5 عمدہ طریقے جان لیں جن سے آپ اپنے بچوں کو موبائل فون سے دور رکھ سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Sep 10, 2020

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موبائل ٹیکنالوجی کے استعمال میں دُگنا اِضافہ ہوگیا ہے اور خصوصاً بچوں میں موبائل فون یا ٹیبلٹ کے استعمال کا رحجان حد تک بڑھ چکا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دنوں میں بچے اَکثر و بیشتر گھروں میں دن رات موبائل سے لطف اندوزی، کمپیٹر پر گیمز، کارٹون، فلمیں دیکھتے ہوئے پائے گئے۔

موبائل ڈیوائس کے بےجا نقصانات سے باخبر ہونے کے باوجود بھی والدین اپنے بچوں کو بہلانے کے لئے ان کے ہاتھ میں بیش قیمت موبائل تھما دیتے ہیں اور آہستہ آہستہ ان میں موبائل چلانے کی عادت اتنی بڑھ جاتی ہے کہ بعد میں والدین کو ہی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ بات بھی دُرست ہے کہ موبائل فون وقت کے ساتھ ساتھ ضرورت بنتا جا رہا ہے لیکن اِتنا بھی اہم نہیں کہ ہم لوگ پانچ یا چھ سال کے بچوں کو موبائل دینا شروع کر دیں جیسا کہ آج کل چھوٹے بڑے سب ہی موبائل فون کا استعمال کر رہے ہیں۔ چھوٹی سی عمر میں بچوں کو موبا ئل کی عادت ہوجاتی ہے اور اپنے قیمتی وقت میں کچھ سیکھنے کے بجائے موبائل میں صرف کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے ذہن کا استعمال کم کر دیتے ہیں اور پڑھائی میں دلچسپی کم لیتے ہیں اِس میں کئی حد تک قصور وار والدین ہیں جو بچوں کو موبائل استعمال کرنے سے منع نہیں کرتے۔

اگر آپ پریشان ہیں کہ آپ کا بچہ موبائل فون کا استعمال کر کے اپنا قیمتی وقت ضائع کر رہا ہے تو آپ اُن کو مصروف اور مشغول رکھنے کے لئے یہ 5 مفید طریقے اپنا سکتے ہیں۔

1- والدین ہونے کے ناطے آپ کو معلوم ہونا لازمی ہے کہ آپ کے بچے کو کن سرگرمیوں میں دلچسپی ہے۔ کچھ ایسی کتابیں خریدیں جو آپ کے بچے کو پڑھنا پسند ہوں۔ انہیں اپنے گھر کے اندر مختلف جگہوں پر چھپادیں، اور ان سے کہیں کہ آپ ان کے لئے ایک تحفہ لے کر آئے ہیں جسے چھپا دیا ہے۔ تاہم وہ اس کام سے لطف اندوز ہوں گے۔

2- بچے عموماً تفریحی کاموں میں اپنا ذہن مصروف رکھتے ہیں تو اس میں والدین اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ آپ انہیں اس بات کے لئے قائل کریں کہ اگر وہ موبائل فون سے دور رہیں گے تو دن کے اختتام پر انہیں ایک انعام ملے گا، مثال کے طور آپ انہیں کسی فیملی پارک لے جا سکتے ہیں یا پھر ان کا پسندیدہ کھلونا انعام کے طور پر دے سکتے ہیں۔

3- کھانا پکانا آنا زندگی کا ایک ضروری کام ہوتا ہے جو سب کو معلوم ہونا چاہئے۔ والدین بچوں کو ڈیجیٹل آلات سے دور رکھنے کے لئے انہیں باورچی خانے میں مصروف رکھ سکتے ہیں اس سے اُن کا ذہن بھی بٹا رہے گا بلکہ زندگی کی ایک اہم مہارت سیکھنے میں بھی مدد مل جائے گی۔ تو کوشش کریں کہ انہیں کچن سے وابستہ ایسے کام دیں جنہیں وہ باآسانی انجام دے سکیں مثلاً، میز ترتیب دینا، برتن رکھنا وغیرہ۔

4- بچوں کو موبائل گیجٹس سے دور رکھنے کا ایک اور بہترین طریقہ یہ بھی ہے آپ انہیں سوئمنگ کی کلاسز یا جمناسٹک یا پھر آؤٹ ڈور سرگرمیوں کا حصہ بنائیں جس میں انہیں دلچسپی ہو۔ ان کے ہمراہ جسمانی گیمز جیسے ریسنگ، جوگنگ وغیرہ کھیلیں۔ والدین کے اس اقدام سے بچوں کو کچھ نیا سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

5- اپنے بچوں کو موبائل آلات سے فاصلے پر رکھنے کا ایک اور طاقتور طریقہ یہ بھی ہے کہ بچّوں کو انٹرنیٹ پر منعقد ہونے والے تعلیمی مقابلوں میں شریک ہونے کی ترغیب دیں اور اس سلسلے میں ان کی بھرپور مدد کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More