کسی کی شادی ہوئی، کسی نے رشتہ ہی ختم کردیا! پاکستان کی وہ 5 مشہور شخصیات جنہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی محبت ڈھونڈی

ہماری ویب  |  Sep 10, 2020

محبت انسان کو کہیں اور کسی بھی وقت ہو سکتی ہے، پھر چاہے وہ سرحد پار ملک ہی کیوں نہ ہو۔ ہمارے ملک کی کئی نامور شخصیات جن میں اداکار اور کرکٹرز شامل ہیں، انہوں نے سرحد پار اس ملک میں محبت کی۔ جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں بھارت کی۔

اب یہ ضروری نہیں کہ محبت کی ہے تو شادی بھی ہوئی ہوگی، کچھ نے رشتے کو آخر تک نبھایا جبکہ کچھ نے سرِراہ ہی چھوڑ دیا۔

آج ہم آپ کو پاکستان کی ان 5 مشہور شخصیات کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی محبت ڈھونڈی۔

1) فرحان سعید اور امریتا راؤ

فرحان سعید کا شمار پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار میں ہوتا ہے، جبکہ امریتا راؤ بھی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے متعدد سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2008 میں امریتا کی ملاقات فرحان سعید سے ہوئی جب وہ اپنے بینڈ جل کے ساتھ ہوا کرتے تھے۔ دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی اور یہ اکثر ہی ایک ساتھ دیکھے جاتے تھے، لیکن یہ رشتہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا اور خاموشی سے ختم ہوگیا۔ تاہم اب دونوں ہی اداکاروں کی شادی ہو چکی ہے اور وہ اپنی ازدواجی زندگی سے مطمئن اور خوش ہیں۔

2) ایمان علی اور امتیاز علی

ایمان علی پاکستان کی معروف ترین ماڈل ہیں، جبکہ امتیاز علی بھی بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری کو بہت سی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ امتیاز علی نے جب پاکستانی ماڈل کو دیکھا تو وہ انہیں دل دے بیٹھے، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اکثر ہی دیکھے جاتے تھے لیکن ان دونوں کی بھی شادی نہ ہو سکی اور رشتہ ختم ہوگیا۔

3) محسن خان اور رینا رائے

محسن خان پاکستان کے لیجینڈری کرکٹر ہیں جبکہ رینا رائے بھی اپنے وقتوں کی نامور اداکارہ رہ چکی ہیں۔ دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوئی اور انہوں نے 1983 میں شادی کرلی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہوئی، لیکن بدقسمتی سے ان کی شادی کا بندھن زیادہ عرصہ تک نہ چل سکا اور دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔

4) سونیا جہاں اور ویویک نارائن

سونیا جہاں پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں، انہوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ 2000 میں بھارت میں ان کی ملاقات ویویک نارائن سے ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کو اپنا دل دے بیٹھے۔ ملاقات کے محض کچھ روز بعد ہی انہوں نے شادی کرلی۔

5) ظہیر عباس اور ریتا (ثمینہ)

ظہیر عباس پاکستان کے نامور کرکٹر ہیں انہوں نے بھی بھارت میں ریتا لتھرا سے 1988 میں شادی کی۔ ریتا نے بعدازاں اپنا مذہب تبدیل کیا اور مسلمان ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے اپنا نام ثمینہ رکھ لیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More