گدھی کے دودھ کی قیمت 15 ہزار روپے فی لیٹر ۔۔۔۔۔ آخر اس کی قیمت اتنی زیادہ کیوں؟

ہماری ویب  |  Sep 11, 2020

کئی ترقی یافتہ ممالک میں گدھوں کو باربرداری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ چین میں گدھے کی کھالوں سے روایتی دوائیاں اور فرنیچر وغیرہ تیار کیا جاتا ہے۔

تاہم بھارت میں گدھی کے دودھ کی فروخت کا کام تیزی سے گامزن ہے کیونکہ اس کی فی لیٹر قیمت حیران کُن طور پر دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

ہالاری نسل کا یہ گدھا بھارتی گجرات میں پایا جاتا ہے اور یہ گھوڑے سے تھوڑا چھوٹا ہوتا ہے۔

بھارتی ریاست گجرات میں ایک خاص نسل کے گدھے کے باقاعدہ ڈیری فارم قائم کئے گئے ہیں اور ایک لیٹر دودھ تقریباً ساڑھے 15 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ یورپی ممالک میں بھی گدھی کے دودھ کے نرخوں میں تیزی سے اِضافہ ہورہا ہے اور کاسمیٹکس کمپنیاں گدھی کے دودھ سے بنے صابن، کریم اور لوشن وغیرہ فروخت کر رہے ہیں جو کہ انسانی جلد کی خوبصورتی کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More