کچھ نیا کرنے کی کوشش میں شادی کے اس خطرناک فوٹو شوٹ کا اَنجام کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Sep 11, 2020

اپنی شادی کے موقعے پر کچھ نیا کرنے کی خواہش ہر جوڑے کی ہوتی ہے اور اسے ہمیشہ کے لئے یادگار بنانے کے لئے لوگ تجربہ کار اور مہنگے ترین فوٹوگرافرز کی خدمات طلب کرتے ہیں۔

لیکن دنیا کے چند شادی شدہ جوڑے ایسے بھی ہیں جنہوں نے کچھ نیا کرنے کی خواہش میں خود کومصیبت میں ڈالا۔

ایسا ہی ایک جوڑا امریکی ریاست آرکنساس میں بھی ہے جس نے اپنی شادی کی البم کو یادگار بنانے کے لئے ایسی جگہ پر شوٹنگ کا انتخاب کیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں ہی پھٹ جائیں۔

اسکائی اور ریان میئرز نامی اس جوڑے نے اپنی شادی کے لئے ریاست کے شمال مغرب میں واقع ہاکس بل کریگ نامی خطرناک ترین مقام کا انتخاب کیا اور وہاں کھچوائی گئیں تصاویر اس وقت دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہیں۔

اگرچہ ان کی تصاویر انتہائی خطرناک جگہ اور طریقے سے لی گئی مگر اس کے لئے ایک ماہر فوٹو گرافر کی خدمات لی گئیں جس نے تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ یہ تصویر کھینچی جنہیں آپ تصاویر میں بھی ملائحظہ کرسکتے ہیں۔

فوٹوگرافر میسن گارڈنر کا کہنا تھا کہ وہ اس انچی پہاڑی چٹان پر اکثر عکس بندی کرتے ہیں اور یہ ان کے نزدیک ریاست میں ایسی تصاویر کی سب سے بہترین جگہ ہے مگر اس منفرد فوٹو شوٹ کا آئیڈیا انہیں دلہن کے بہنوئی نے دیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس شوٹ میں تین گھنٹے لگے اور وہ دوبارہ مستقبل میں ایسا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More