یہ پاکستان کے کس شہر میں پیدا ہوئے؟ بالی ووڈ کے وہ 5 مشہور اداکار جن کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔۔۔

ہماری ویب  |  Sep 11, 2020

بالی ووڈ فلم انڈسٹری دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں کے اداکاروں، رائٹرز، ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کو بے پناہ شہرت حاصل ہے۔ ان کے مداحوں کا تعلق ناصرف بھارت بلکہ پاکستان اور دیگر ملکوں سے بھی ہے۔

لیکن آپ کو یہ جان کر کافی حیرانی ہوگی کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سے نامور اداکار ایسے ہیں جن کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، اور یہ اداکار خود بھی پاکستان میں پیدا ہوئے۔

آئیے بتاتے ہیں آپ کو کہ کس بھارتی اداکار کے ماں باپ کا تعلق پاکستان سے ہے؟ اور کون کس شہر میں پیدا ہوا؟

1) امریش پوری

فلم مسٹر انڈیا کے بوگیمبو سے تو سب واقف ہیں، اداکار امریش پوری نے کئی بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے ماں باپ کا تعلق بھی پاکستان سے ہے؟ امریش پوری خود بھی پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش 1932 کو لاہور میں ہوئی۔ جبکہ 1970 میں انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔

2) گلزار

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے گلزار نے بے پناہ خدمتیں سرانجام دیں۔ ان کا اصل نام سمپورن سنگھ کلرا ہے۔ یہ بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور رائٹر، ڈائریکٹر اور شاعر ہیں۔ گلزار 1934 کو پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے۔

3) گووندا

شاید پاکستان میں کوئی ایسا شخص نہیں جو گووندا سے ناواقف ہو۔ اداکاری اور کامیڈی میں گووندا کا کوئی ثانی نہیں۔ ان کا اصل نام گووند آرون آہوجا ہے، گووندا کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان کے والد آرون کمار آہوجا بھی ایک اداکار ہیں اور یہ پاکستان کے شہر گجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔

4) سنجے دت

منا بھائی کے نام سے مشہور بھارت کے باصلاحیت اداکار سنجے دت کے والدین بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ سنجے دت کے والد سنیت دت پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے جبکہ ان کی والدہ نرگس دت جو کہ نامور اداکارہ ہیں، وہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔

5) ریتیک روشن

اداکار ریتیک روشن کے دادا کا تعلق پاکستان سے تھا، جو کہ گجرانوالہ میں پیدا ہوئے جبکہ اداکار کے نانا بھی پاکستان سے تھے جن کی پیدائش شہر سیالکوٹ میں ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More