کس ملک نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شخص کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا؟

ہماری ویب  |  Sep 12, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کہیں کمی آرہی ہے تو کہیں اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا کا ایک ملک ایسا ہے جس نے کورونا کے مریض کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ حکم 'شمالی کوریا' کی حکومت نے جاری کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فورسز کے کمانڈر 'رابرٹ ابرامس' نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے وبا سے متاثرہ مریض کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔

واشنگٹن میں آن لائن کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے رابرٹ ابرامس کا کہنا تھا کہ 'شمالی کوریا نے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کئی علاقوں میں سپیشل آپریشنز فورسز کو تعینات کر دیا ہے اور فورسز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کورونا وائرس کے مریض کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More