انہوں نے دبئی میں دھوم دھام سے شادی کی۔۔۔ وہ 4 اداکار کون سے ہیں جنہوں نے اپنی شادی ملک سے باہر جاکر کی؟

ہماری ویب  |  Sep 12, 2020

شادی زندگی کا ایک ایسا ایونٹ ہوتا ہے جو ہر کوئی چاہتا ہے کہ بہترین طریقے سے انجام پائے۔ لوگوں نے اپنی شادی کے حوالے سے کئی منصوبے بنائے رکھے ہوتے ہیں، ہر کوئی چاہتا ہے کہ ان کا فنکشن منفرد طریقے سے ہو، یہ ہی وجہ ہے کہ کئی اداکاروں نے شادی اپنے ملک میں کرنے کے بجائے بیرونِ ملک جا کر کی۔

آج ہم آپ کے پسندیدہ ان 4 اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہوں نے دوسرے ممالک میں جاکر شادی کی۔

1) احد رضا میر اور سجل علی

احد اور سجل دونوں ہی پاکستان کے بہترین اداکار ہیں۔ مداحوں کو ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار تھا جبکہ دونوں کی شادی لاک ڈاؤن کے دوران 14 مارچ 2020 کو ابو ظہبی میں ہوئی۔ دونوں نے اپنی شادی کو سوشل میڈیا سے کافی دور رکھا تاہم احد اور سجل نے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے بہت ہی کم لوگوں کو مدعو کیا تھا۔ کئی دن تک جوڑے کی شادی خبروں کی زینت بنی رہی۔

2) انوشکا شرما اور ویرات کوہلی

بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی سوشل میڈیا پر کئی عرصہ تک موضوعِ بحث بنی رہی۔ دونوں نے اپنی شادی بھارت میں کرنے کے بجائے خوبصورت ملک اٹلی میں کی۔ انوشکا اور عیرات کی شادی 11 دسمبر 2017 کو ہوئی۔

3) میرا سیٹھی اور بلال صدیقی

نجم سیٹھی کی بیٹی اداکارہ میرا سیٹھی کی شادی بلال صدیقی سے ہوئی۔ تقریب کیلیفورنیا میں منعقد کی گئی، دونوں نے بہت کم لوگوں کی موجودگی میں نکاح کیا۔

4) رانی مکھرجی

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی کی شادی معروف ہدایتکار ادیتیا چوپڑا سے ہوئی۔ ان کی شادی 21 اپریل 2015 میں اٹلی میں ہوئی۔ اس کے علاوہ بھی بھارت کے کئی نامور اداکار ہیں جنہوں نے اپنے ملک میں شادی کی توریب کرنے کے بجائے بیرونِ ملک تقریب منعقد کی۔ ان میں دیپیکا پڈوکون (اٹلی)، جان ابراہم (لاس اینجلس)، مادھوری ڈکشت (امریکہ) اور سروین چاولہ (اٹلی) شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More