آپ سب کی پسندیدہ 'بریانی' کیسے ایجاد ہوئی؟ جانیں وہ معلومات جو یقیناً آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Sep 12, 2020

بریانی کا نام سنتے ہی بھوک نہ لگے یا منہ میں پانی نہ آئے، ایسا نہیں ہو سکتا۔ یہ ایک ایسی ڈش ہے جو ہر پاکستانی کی پسندیدہ ہے اور چھٹی والے دن گھروں میں ضرور بنائی جاتی ہے۔ کھانے کے شوقین افراد کا ماننا ہے کہ جیسی بریانی کراچی میں ملتی ہے، ویسی پورے پاکستان میں کہیں اور نہیں ملے گی۔

یہ بات کافی حد تک درست بھی ہے، حالیہ دور میں پاکستان میں بریانی کی کئی اقسام سامنے آئی ہیں جن میں سندھی بریانی، بمبئی بریانی، تکہ بریانی، حیدرآبادی بریانی اور باربی کیو بریانی سرِفہرست ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بریانی ایجاد کیسے ہوئی؟

بریانی کو ایران میں ایجاد کیا گیا تھا، یہ نام ایک فارسی زبان کے لفظ birian سے لیا گیا ہے جس کے معنی ہیں fried before cooking لیکن جو بریانی ہم آج کھاتے ہیں، اسے ہندوستان میں مغل دور میں پہلی بار بنایا گیا تھا۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ مغل بادشاہ 'شاہ جہان' کی ملکہ 'ممتاز' ایک مرتبہ اپنے فوجیوں سے ملاقات کی غرض سے گئیں۔ ملکہ کو فوجی بہت کمزور لگے، ملکہ ممتاز نے اپنے شاہی باورچی کو فوری طور پر چاول کی ایک ایسی ڈش بنانے کا حکم دیا جسے کھا کر فوجیوں میں طاقت آئے۔ باورچی نے حکم بجا لاتے ہوئے بریانی بنا ڈالی جو کہ ہم آج تک کھا رہے ہیں۔

مغل دور میں بریانی ایک شاہی پکوان ہوا کرتا تھا، اور اسے شہزادوں اور شہزادیوں کے لیے خاص طور پر بنایا جاتا تھا۔

یوں ہندوستان سے بریانی کا آغاز ہوا، اور اب دنیا کے کئی ممالک میں یہ ڈش بہت شوق سے کھائی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More