کیا آپ کے ہاتھوں میں بھی ایسی لکیر ہے تو جانئے کہ کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں ایسی لکیر کیوں ہوتی ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 12, 2020

ہم سب جسمانی طور پر مختلف ہوتے ہیں مگر کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بہت کم افراد کے پاس موجود ہوتی ہیں۔

یقین نہیں آتا تو اوپر موجود تصویر میں کلائی پر نظر آنے والی لکیر ایسی چیز ہے جو دنیا میں صرف 5 فیصد افراد میں نظر آتی ہے۔

لیکن ایسا کیوں ہے ؟

دراصل یہ جوڑ ہمارے آباﺅ اجداد کا ورثہ ہے جو شروع سے درختوں پر چڑھنے کے عادی تھے۔

اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ میں یہ ہے یا نہیں تو اپنے ہاتھ کو کسی سپاٹ سطح پر رکھیں۔

اب اپنی چھوٹی انگلی کو انگوٹھے سے چھوئیں اور ہلکا سے اٹھائیں۔

اگر آپ کو کلائی میں لکیر ابھری ہوئی نظر آئے تو آپ یقیناً کلائی کے اس لمبے مسل کے مالک ہیں۔

تاہم اگر ایسا نہیں ہوتا تو فکر مند مت ہونے کی کوئی بات نہیں، موجودہ طرز زندگی میں ہمارے لیے یہ کسی کام کا نہیں کیونکہ ہمیں درختوں پر چڑھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

طبی ماہرین کے مطابق اس مسل کے نہ ہونے سے کوئی فرد کمزور نہیں ہوتا اور آج ہم اس کے بغیر ہی سخت گرفت کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے حیرت انگیز طور ایسا کہا جاتا ہے کہ انسانی جسم میں ارتقاء جاری رہا تو آئندہ کئی صدیوں گزرنے کے بعد لوگوں کے ہاتھوں میں ایسا مسل کبھی سامنے نہیں آئے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More