2 کروڑ کا ٹریفک چلان۔۔۔ دنیا میں نافذ کئے گئے 5 ایسے عجیب و غریب قانون جسے سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Sep 12, 2020

دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف قوانین پائے جاتے ہیں۔ قانون کی پاسداری کرنا ہر شخص پر فرد ہے علاوہ ازیں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کے ساتھ جیل بھی جانا پڑ جاتا ہے۔

لیکن کچھ قوانین ایسے بھی ہیں جو انتہائی ناقابلِ یقین ہوتے ہیں۔ اِنسان سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ آخر ایسے قوانین بنانے کا مقصد کیا ہے۔

ہم ایسے ہی 5 عجیب و غریب قوانین کے بارے میں آپ کو بتائیں گے کہ آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا۔

1- سب سے پہلے رُخ کرتے ہیں برطانیہ کا جہاں کے قانون کے مطابق آپ وہاں کی پارلیمنٹ میں مر نہیں سکتے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر آپ کو لگ رہا کہ پارلیمنٹ میں کسی کی جان جا رہی ہے تو اس کو فوری طور پر پارلیمنٹ سے باہر لے جائیں۔ یہ قانون اس لئے بنایا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کی برطانوی پارلیمنٹ میں موت ہوگئی تو اس کی آخری رسومات ملکی سطح پر ادا کی جائیں گی۔ اسی چیز سے بچنے کے لئے اس قانون کو متعارف کرایا لیکن اس قانون کو تاحال قابلِ عمل میں نہیں لایا گیا۔

2- دوسرے نمبر پر بات کریں گے سنگاپور میں بنایا گیا ایسا عجیب و غریب قانون جس کے مطابق آپ چیونگم لے کر نہیں جاسکتے اور نہ ہی کھا سکتے ہیں۔ 2004 میں متعارف کروائے جانے والے اس قانون کے تحت آپ صرف ڈینٹل گَم لے جاسکتے ہیں جو آپ کے دانتوں کی حفاظت کرے۔ سنگاپور میں لوگ بہت زیادہ چیونگم کھانے لگے تھے اور کھا کر اسے مختلف جگہوں پر چپکا دیتے تھے جس کے تحت 1992 میں باقاعدہ طور پر چیونگم چبانے پر سخت پابندی عائد کردی گئی تھی۔

3- یورپین ملک فن لینڈ کے حیرت انگیز قانون کے مطابق اگر آپ نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی تو آپ پر جرمانہ آپ کی سالانہ آمدنی کو دیکھ کر ہوگا یعنی سال میں آپ جتنا کماتے ہیں اُس میں سے دو ہفتوں کی کمائی جرمانے کی صورت میں ادا کرنی ہوگی۔

14 جنوری 2002 کو معروف موبائل کمپنی کے ڈائریکٹر نانسی وینجوکی کو دنیا کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین چلان ادا کرنا پڑا جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی ہیوی بائیک پر 75 کلو میٹر کی رفتار سے سفر کر رہے تھے اور اجازت صرف 50 کلومیٹر کی رفتار سے چلانے کی تھی جس کے باعث انہیں بھاری چلان ادا کرنا پڑا۔ وینجوکی کو 1 لاکھ سولا ہزار یورو کا جرمانہ ہوا جو آج 2 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔

4- چوتھے نمبر پر بات کرتے ہیں ڈینمارک کے قانون کی جس کے تحت آپ سفر کے دوران رات یہاں تک کہ دن میں بھی گاڑی اور موٹر سائیکل کی ہیڈ لائٹس بند نہیں کرسکتے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر 1 ہزار کرون جرمانہ عائد ہوگا۔

5- نارتھ کوریا دنیا کے پر اسرار ترین ممالک میں سے ایک ہے اور یہاں کے قانون انتہائی عجیب ہیں کے سننے والا غصے میں آجائے۔ شمالی کوریا کے قانون کے مطابق آپ جینس کی پتلون نہیں پہن سکتے، بالوں کا اسٹائل حکومت کے بتائے گئے طریقے کے مطابق ہوگا، انٹرنیٹ کے استعمال پر مکمل پابندی ہے اور عام شخص کا باہر ممالک جانا ایک بڑا جرم سمجھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More