عمرے کی ادائیگی کب بحال ہوگی؟‌ سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کردیا

ہماری ویب  |  Sep 14, 2020

ریاض: سعودی حکام کی جانب سے عمرہ بحالی سے متعلق کہا گیا ہے کہ عمرے کی بحالی کا اعلان وبائی صورتحال کی روشنی میں الگ بیان میں کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے آئندہ سال یکم جنوری 2021 سے سفری پابندیاں ختم کرنے سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ ادائیگی کی بحالی سے متعلق علیحدہ سے اعلان کیا جائے گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ ادائیگی کھولنے کے لئے کورونا وبا کے حوالے سے تفصیلی جائزہ اور تازہ صورتحال کو مدنظر رکھنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا نے حجاز مقدس میں بھی عوام کے داخلے پر پابندی عائد کروا دی تھی، جس کی وجہ سے عوام الناس کو عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے والے افراد کا داخلہ بھی روک دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More