کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں موجود باپ بیٹی کی عمر میں کتنا فرق ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 14, 2020

چین کی ایک نوجوان لڑکی اور اس کے کم عمر دکھنے والے والد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور بے شمار صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

دونوں باپ بیٹی کا تعلق چین کے شہر 'لن ژو' سے ہے اور یہ اکثر اپنی ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ ان دونوں کی تصویروں سے کوئی بھی شخص دھوکہ کھا جائے کیونکہ یہ کہیں سے باپ اور بیٹی نہیں لگتے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے یہ بھائی بہن یا دوست ہوں۔

لڑکی کا اس متعلق کہنا ہے کہ 'ان کے والد کے کم عمر نظر آنے کے باعث اکثر لوگ انہیں ساتھ دیکھ کر دھوکا کھا جاتے ہیں اور انہیں ایک دوسرے کا دوست سمجھ بیٹھتے ہیں'۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ان دونوں باپ بیٹی کی عمر میں کتنا فرق ہے؟

تفصیلات کے مطابق چینی لڑکی کی عمر 15 سال ہے جبکہ ان کے والد 35 سال کے ہیں اور یوں ان کی عمر میں '20' سال کا فرق ہے۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ 'ان کے والد کے نوجوان دکھنے اور فیشن اسٹائل کی وجہ سے اکثر لوگ غلطی سے انہیں جوڑا سمجھ لیتے ہیں'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More