دل بیگ میں رکھ کر گھومنے والی خاتون کی حیرت انگیز کہانی

ہماری ویب  |  Sep 14, 2020

جسم کے باہر ایک دل، کیا ایسا بھی ممکن ہے؟ برطانیہ میں خاتون کا دل ناکارہ ہونے پر ڈاکٹروں نے مصنوعی دل لگا دیا، حیران کن بات یہ ہے کہ اُن خاتون کا دل سینے میں نہیں بلکہ ان کے بیگ میں ہوتا ہے۔

بنیادی طور پر یہ خاتون اپنی زندگی اپنے بیگ میں لئے گھومتی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ذرائع کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مقیم 39 سالہ مسلمان خاتون کا دل ناکارہ ہوگیا تھا، ڈاکٹروں نے 6 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد مصنوعی دل نصب کیا اور اب وہ عام لوگوں کی طرح زندگی گزار رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2017 میں سلویٰ نامی خاتون کے دل میں اچانک درد اُٹھا، وہ ہمت کے ساتھ خود گاڑی ڈرائیو کر کے ڈاکٹر کے پاس پہنچی، اور تشخیص کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا دل ناکارہ ہوچکا ہے، ڈاکٹروں نے انہیں دوسرے اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا 6 گھنٹے طویل آپریشن ہوا، آپریشن کے ذریعے ان کا دل نکال کر پمپنگ کا مصنوعی نظام لگا دیا گیا۔ سلوا کے شوہر بھی ان کے لئے مصنوعی اعضاء لگوانے کے لئے رضامند ہوگئے تھے۔

طبی زبان میں مصنوعی دل کو پاور پلاسٹ چیمبرز کہا جاتا ہے، اس سسٹم سے دو پائپ باہر نکلتے ہیں اور یہ باہر موجود ایک پمپ سے منسلک ہوتے ہیں، یہ پمپ بیٹریوں کے ذریعے چلنے والی ایک برقی موٹر سے حرکت میں آتا ہے۔

برقی موٹر سے چلنے والا سسٹم چیمبرز کو ہوا فراہم کرتا ہے، ہوا کے ذریعے چیمبرز دل کی طرح کام کرتے ہوئے پورے جسم کو خون فراہم کرتے ہیں، ڈاکٹروں نے چیمبرز کو خاتون کے سینے میں نصب کیا ہے جبکہ پمپ، برقی موٹر اور بیٹریاں باہر بیگ میں ہیں جسے سلویٰ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیگ کے اندر سے نکلنے والی دو نلکیاں سلویٰ کی ناف کے سوراخ سے چیمبرز تک جاتی ہیں جہاں سے خون کی روانی کا پورا نظام چلتا ہے،اور بیگ میں موجود آلات کا وزن تقریباً چھ کلوگرام ہے۔

بہادر خاتون کے علاج معالجے کا خرچہ 70 لاکھ پاکستانی روپے بنا تھا۔ اس سے قبل 2011 میں ایک 50 سالہ آدمی کا مصنوعی دل لگایا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More