یہ اداکار تو ہیں ہی خوبصورت ۔۔۔۔۔ لیکن کیا آپ اِن مشہور اداکاروں کے خوبصورت بھائیوں کے بارے میں جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 15, 2020

پاکستانی اداکار تو ہیں ہی اپنی مثال آپ، جن کی اداکاری سے ان کے پرستار ہوجاتے ہیں دیوانے۔ شوبز کی چکا چوند دنیا میں ہر کسی کی اپنی الگ پہچان ہوتی ہے لیکن کچھ ستارے ایک دوسرے کی پہچان بن جاتے ہیں۔

فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے والے خوبصورت اداکار اور اداکاراؤں کے بھائی اور بہن جو اکثر میڈیا میں دکھائی نہیں دیتے اور ان میں سے چند کبھی کبھی کسی اشتہارات میں نظر آجاتے ہیں۔

ذیل میں ہم آپ کو پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ کچھ ایسی مشہور شخصیات سے روشناس کراتے ہیں جن کے بھائی بہن میڈیا اور خبروں کی دنیا میں بہت کم نظر آتے ہیں۔

1- شہریار منور

پاکستانی ڈرامہ اور فلمی دنیا کے مقبول ترین اداکار شہریار منور جن کی شخصیت اور اداکاری سے سب ہی واقف ہیں۔ لیکن کوئی یہ نہیں جانتا کہ اداکار شہریار منور کے دو بھائی بھی ہیں، جن میں سے ایک بھائی اسفند یار جو 2011 میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کے دوسرے بھائی منوچہر منور صدیقی لندن میں بینکر ہیں۔

2- عاطف اسلم

جَل بینڈ سے میوزک انڈسٹری میں پہچان بنانے والے نامور گلوکار عاطف اسلم کے تین بھائی شہراز اسلم، شہزاد اسلم اور شہباز اسلم ہیں۔ عاطف اسلم کے بھائی شہباز اسلم ایک ڈیزائنر ہیں، شہزاد اسلم شعبے کے لحاظ سے فوٹوگرافر ہیں جبکہ ان کے تیسرے بھائی شہراز اسلم کے حوالے سے کوئی خاص اطلاعات نہیں ہیں۔

3- ماہرہ خان

پاکستان شوبز صنعت کی سب سے کامیاب ترین اداکارہ ماہرہ خان نے شوبز میں اپنی ایک الگ پہچان قائم کی۔ اُنہوں نے پاکستانی فلموں سمیت بھارتی فلم میں بھی اداکاری کے فرائض سر انجام دئے۔ یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ اداکارہ ماہرہ خان ایک پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئیں اور ان کے ایک بھائی حسان خان ہیں جو شعبے کے اعتبار سے صحافی ہیں۔

4- منیب بٹ

پاکستانی ڈراموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھانے والے اور مداحوں میں بے حد پسند کئے جانے والے مشہور اداکار منیب بٹ اکثر ٹی وی اسکرین، اشتہارات اور مارننگ شوز میں دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن ان کے بھائی کے بارے میں شاید آپ کو معلوم نہ ہو۔ اداکار منیب بٹ کے بھائی کا نام جنید بٹ ہے جو ان سے عمر میں ایک سال چھوٹے ہیں۔ منیب بٹ کے والد ایک بڑے بزنس مین ہیں جو الیکٹرانک آلات بیچنے کا کاروبار کرتے ہیں اور ان کے بھائی جنید بٹ کاروبار کو چلانے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

5- ثناء جاوید

پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید کو کون نہیں جانتا، جن کی اداکاری بھی مداحوں کے دل جیت لیتی ہے۔ پچھلے چند سالوں کے دوران انہوں نے شوبز کی دنیا میں خوب نام کمایا ہے۔ اداکارہ ثناء جاوید ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کبھی اپنے بھائی بہن کے ہمراہ کبھی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر نہیں کیں۔ ثناء جاوید کی ایک بہن اور ایک بھائی ہیں اور دونوں ہی شوبز کا حصہ ہیں۔ ان کی بہن حنا جاوید نے حال ہی میں شوبز کیرئیر کا آغاز کیا ہے جبکہ ان کے بھائی عبداللہ جاوید کئی سالوں سے ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More