شوہر حادثے کے بعد۔۔۔۔۔ دیور کو کچھ سمجھ نہیں آیا گھر فون کیا کہ عادل کا انتقال ہوگیا ہے۔۔۔ ٹک ٹاکر عادل راجپوت کے انتقال کی جھوٹی خبر پر اہلیہ نے کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Sep 16, 2020

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بیوی نے فالوورز بڑھانے کے لئے مشہور ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر شوہر کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کر دی۔

ویڈیو دیکھ کر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد اُن کے گھر کے باہر جمع ہوگئی۔

رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے علاقے رشید آباد کی رہاشی خاتون نے اپنے شوہر کی کار حادثے میں ہلاک ہونے کی جعالی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کی جو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے، شہریوں کی بڑی تعداد افسوس کرنے کے لئے ٹک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کے گھر کے باہر پہنچ گئی۔

جب لوگوں نے عادل کو زندہ دیکھا تو محلے داروں کے رنگ اڑ گئے جس پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ٹک ٹاکر عادل اور اس کی بیوی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عوامی ردِ عمل دیکھ کر ٹک ٹاکر کی بیوی نے ایک اور ویڈیو بنائی اور اس میں کہا کہ اس کے شوہر باخیر و عافیت گھر پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More