بھارت میں ہمیں جھونپڑیوں میں مفلسی کی زندگی گزارنی پڑی۔۔۔ اَب پاکستان آکر خوشی ہو رہی ہے، بھارت سے آنے والے ہندو خاندان کی رُلا دینے والی کہانی

ہماری ویب  |  Sep 16, 2020

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی انتہاء پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آگیا، کہنے کو تو نریندر مودی اپنے آپ کو ہندؤں اور ہندوستان کا چوکیدار اور سوک کہتے ہیں لیکن اندرونی طور ان کی حقیقت یہ ہے کہ وہ اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی دنیا بھر کی ہندو برادری کو بیوقوف بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہندو برادری سے کئے گئے تمام وعدے اور دعوے ایک بار پھر بےبنیاد ثابت ہوگئے، بہتر مستقبل کے لئے پاکستان سے ہندوستان ہجرت کرنے والا ہندو خاندان ایک بار پھر پاکستان واپس لوٹ آیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بڑے بڑے دعوے سن کر کچھ وقت قبل ہی بھارت ہجرت کرنے والے 14 افراد پر مشتمل پاکستانی ہندو خاندان پر جلد ہی نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا، کیونکہ جب یہ خاندان بھارت پہنچا تو احساس ہوا کہ یہاں تو دور کے ڈھول سہانے والا ماحول ہے، لہٰذا انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک پاکستان واپس آنا ہی بہتر سمجھا۔

بھارت سے واپس پاکستان ہجرت کرکے آنے والے ہندو خاندان نے وہاں پر جھیلے گئے مسائل کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے خواب لے کر بھارت گئے تھے تاہم حقیقت اس کے بالکل برعکس سامنے آئی۔ وہاں ہم جھونپڑیوں میں مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔ وہاں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ لوگ ہمیں وہاں عزت کی نگاہِ سے نہیں دیکھتے تھے۔ جبکہ جانے سے قبل ہمیں بہت زیادہ سبز خواب دیکھائے گئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کی زندگی کہیں زیادہ بہتر ہے۔ یہاں پر پوری ہندو برادری محفوظ اور بھارت کے مقابلے میں اچھی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ آج پاکستان واپس آکر بےحد خوشی محسوس ہورہی ہے، یہ ہمارے آباؤ اجداد کی سرزمین ہے، واپس آکر سکون مل رہا ہے، ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سے سبز خواب دیکھ کر بھارت جانے والے کئی خاندان ہیں جو واپسی پاکستان آرہے ہیں۔

بھارت سے واپس پاکستان آنے والے 14 رکنی خاندان با راستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچا، جہاں سے اس خاندان کو ان کے آبائی علاقے گھوٹکی بھیج دیا گیا۔ کئی ماہ بعد واپسی گھوٹکی پہنچنے پر ہندو خاندان کا اہل علاقہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

واضح رہے کہ نریندر مودی کی جانب سے کئے گئے انتہا پسندی اور سخت فیصلوں کے باعث وہاں موجود بھارتی مسلمان تو مشکل میں ہیں ہی اس کے علاوہ پاکستان سے جانے والی ہندو عوام بھی وہاں سکھ کا سانس نہیں لے سکتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More