اِن کی آمدنی سُن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔۔۔۔۔ دنیاۓ کرکٹ کے وہ کپتان جن کی آمدنی کروڑوں میں ہے

ہماری ویب  |  Sep 16, 2020

انٹرنیشنل ٹیم کی کپتانی پھولوں کی سیج نہیں ہے۔ جب ایک کھلاڑی کو کپتان ہونے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے تو فیلڈ کے اندر اور باہر کا دباؤ بہت بڑھ جاتا ہے۔

اگر کپتانوں کی تنخواہ کی بات کی جائے تو ہر کرکٹ بورڈ کا اپنا طرزِ عمل اور شیڈول ہے۔ عام طور پر کرکٹ بورڈز کھلاڑیوں سے ایک سال کے لے معاہدہ کرتے ہیں اور اسی کی بنیاد پر ان کی تنخواہ کا تعین ہوتا ہے۔

آج ہم ایسے کپتان کھلاڑیوں کی بات کرنے جا رہے ہیں جو دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔

1- بابراعظم

سرفراز احمد کی تینوں فارمیٹ میں غیر تسلسل کارکردگی کی وجہ سے بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا کپتان جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ موجودہ معاہدے میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابراعظم مجموعی طور پر 180000 امریکی ڈالر (پاکستانی 66 لاکھ سے زائد) جبکہ قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی 66000 امریکی ڈالر (پاکستانی 44 لاکھ) روپے سالانہ وصول کر رہے ہیں۔

2- کین ولیمسن

کین ولیم سن اُن کپتانوں میں سے ہیں جو تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ کین ولیمسن بطور ایک بیٹسمین ہی نہیں بلکہ بطور ایک کپتان بھی اعلیٰ کارکردگی دکھاتے ہیں اور 2 سے زائد سال کے عر صے سے ٹیم کو تینوں فارمیٹس میں لیڈ کر رہے ہیں۔

کین ولیمسن ون ڈے اور ٹیسٹ میں 50 فیصد سے زائد کی جیتنے کی شرح رکھتے ہیں اور سالانہ 420000 امریکی ڈالر یعنی 70 لاکھ پاکستانی روپے کما رہے ہیں۔

3- فاف ڈو پلیسس

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ بلاشبہ اس وقت اپنے عروج پر نہیں ہے۔ لیکن ان کے کپتان اس وقت بھی اپنی بہترین کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔ فاف ڈو پلیسس اس وقت لمبے اوور کی کرکٹ میں ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں۔ فاف ڈو پلیسس 420000 امریکی ڈالر( 70 لاکھ پاکستانی روپے) سالانہ بڑی رقم کما رہے ہیں۔

4- آرون فنچ / ٹم پائن

سال 2017 میں آسٹریلین کپتانوں کی تنخواہوں میں ایک نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ کپتان ٹم پائن اور آرون فنچ اپنے اپنے فیلڈ میں اعلیٰ کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ اور دونوں 650000 امریکی ڈالر سالانہ کما رہے ہیں، جوکہ مجموعی طور پر ایک ملین ڈالر سے بھی زیادہ کی رقم ہے۔

5- ویرات کوہلی

دنیائے کرکٹ میں ویرات کوہلی کی شہرت سے کون واقف نہیں ہے۔ اپنی کلاس اور بہترین کرکٹ کی بنیاد پر ویرات کوہلی تمام کھلاڑیوں کی نسبت نمایاں حیثیت رکھتےہیں۔ یہ سب دیکھتے ہوئے کون کہہ سکتا ہے کہ ویرات کوہلی کچھ کم کما رہے ہیں۔ حالیہ کرکٹ رینکنگ میں بھارتی کپتان کو سال 2020 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 نامور کھیلوں کی شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔ ویرات کوہلی 1 ملین امریکی ڈالر ( سالانہ 7 کروڑ سے زائد) کماتے ہوئے بی سی سی آئی کنٹریکٹس کی گریڈ اے پلس کیٹگری میں شامل ہیں۔

6- آئن مارگن اور جوئے روٹ

آئن مارگن انگلینڈ کے ٹی ٹو ئنٹی کرکٹ کے کپتان ہیں جبکہ جوئے روٹ ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔ مارگن ایک عظیم کپتان ہیں جن کو بلا چل جائے تو پھر اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے 2019 کے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو پہلا ورلڈ کپ بھی جتوایا۔ جوئے روٹ 1100000 جبکہ مارگن 900000 امریکی ڈالر سالانہ وصول کر رہے ہیں۔ دونوں کپتان مجموعی طور پر 10 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کما لیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More