آج ڈرامہ سیریل 'جلن' کی قسط نشر ہوگی یا نہیں؟ مداحوں کے لیے بڑی خبر

ہماری ویب  |  Sep 16, 2020

پاکستان کے سب سے مقبول ترین ڈرامہ جلن پر گزشتہ ہفتے پیمرا کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی تھی۔

پابندی کے حوالے سے پیمرا نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق ڈرامہ جلن کے اسکرپٹ کے حوالے سے عوام کی طرف سے شکایات موصول ہوئی تھیں، جبکہ چینل انتظامیہ کو کئی بار کہا گیا تھا کہ ڈرامے کے مواد کا جائزہ لیں اور اس کے اسکرپٹ کو پاکستانی معاشرے کے مطابق بنائیں، اگر ایسا نہ ہوا تو چینل اور ڈرامہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پیمرا کی بار بار وارننگ پر بھی اسکرپٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت ڈرامہ سیریل جلن کے نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پابندی عائد کرنے کے حوالے سے پیمرا کے آرڈر کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے معطل کردیا گیا ہے اور ڈرامہ اب معمول کے مطابق نشر ہوگا۔

ڈرامہ کے تمام مداحوں اور ناظرین کے لیے بتاتے چلیں کہ ڈرامہ آج رات 8 بجے دکھایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More