ارمینا رعنا خان نے دوان الپ (روشان ) کی پاکستان آمد پر سرد مہری دکھا دی

روزنامہ اوصاف  |  Sep 16, 2020

اسلام آباد (رپورٹ ۔۔۔سیف اعوان )ایک طرف ارطغرل غازی کے کرداروں کی پاکستان آمد پر ان کے پاکستانی مداحوں کا جوش و خروش اپنے نکتہ عروج پر پہنچ رہا ہے تو دوسری جانب پاکستانی اداکار ہیں جو ترک ٹی وی سیریل کے سٹارز کے معاملے میں تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی باتیں کہہ رہے ہیں جنھیں سن کر مہمان اداکاروں کو مایوسی اور ان کی دل آزاری ہوسکتی ہے۔ ایسی ہی ایک بات پاکستانی فلم " جانان " کی ہیروئن ارمینا رعنا خان نے ارطغرل غازی کے پاکستان آئے ہوئے مشہور کردار دوان الپ (روشان) کے بارے میں کہہ دی۔ جسے سن کردوان کے چاہنے والے آگ بگولہ ہوجائیںگے ۔ ارمینا خان سے ان کے ایک چاہنے والے نے پوچھا کہ کیا وہ جاوید جیتن گنر (روشان ) سے ملاقات کرکے ان کا استقبال کریں گی، اس پر 34سالہ اداکارہ کا کہناتھا"انھیں پاکستان میں خوش آمدید، اللہ کرے ان کےلئے یہ وقت یادگار ثابت ہو، لیکن میں کیوں ان سے ملنے لگی ، وہ کوئی میرے رشتے دار تھوڑی ہی ہیں۔ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ،ایسی بات سن کر ان کے ایک مداح نے انھیں کہا کہ آپ سے یہ امید نہیں تھی،یاسرحسین مت بنیں، عزت کھو بیٹھیں گی،آپ میری فیورٹ ہو لیکن،،، تاہم اداکارہ نے اس مداح کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے کھری کھری سنا ڈالیں اور کہا کہ اب میرا موازنہ دوسرے اداکاروں کے ساتھ کرکے میری توہین مت کرو، اورجاکر اپنے کام کرو،میں یہاں صرف اپنے چاہنےوالوں کےلئے آئی ہوں، تم جیسے موسمی پرندوں کےلئے نہیں، بے وقوف ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More