اِنسان کے بچے بن کر رہیں ۔۔۔۔ ماڈل صدف کنول کا تنقید کرنے والوں کو سخت جواب

ہماری ویب  |  Sep 18, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول نے تنقید کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنے کی بجائے انسان کے بچے بن کر رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری جب سے شادی کے بندھن میں بندھے ہیں تب سے اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور صدف کو شہروز کی پہلی اہلیہ سائرہ یوسف کا گھر برباد کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے تاہم اب انہوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

عموماً صدف اس معاملے پر خاموش ہی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں سخت جملوں کا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی حد میں رہیں، خوش رہیں، پیارے رہیں اور کسی کی برائیاں نہ کریں۔

انہوں نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انسان کے بچے بن کر رہیں اور منفی پیغامات بھیجنا بند کر دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More