کیچڑ میں نہانے سے کورونا وائرس نہیں ہوتا! بھارتی سیاستدان کے دعوے نے سب کو چکرا کر رکھ دیا، خود بھی وبا کا شکار ہوگئے۔۔۔ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Sep 18, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک کئی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جو انسانی عقل کو چکرا کر رکھ دیں۔

یہیں ایک بھارتی سیاستدان کا مضحکہ خیز بیان سامنے آیا ہے، جسے سننے کے بعد ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہوجائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی 'سکھبیر سنگھ' نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ 'کیچڑ میں نہانے سے کورونا وائرس نہیں ہوتا'۔



سکھبیر سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی رکن اسمبلی کیچڑ میں نہا رہے ہیں، ساتھ ہی وہ عوام کو پیغام دے رہے ہیں کہ ''باہر جائیں، بارش میں بھیگ جائیں، گندگی میں بیٹھ جائیں، کھیتوں میں کام کریں اور دیسی چیزیں کھائیں۔ ایسا کرنے سے کورونا وائرس کا اثر ختم ہوجاتا ہے''۔

تاہم رپورٹس کے مطابق ویڈیو جاری ہونے کے بعد رکن اسمبلی سکھبیر سنگھ خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More