ملک کے لیے بڑا اعزاز! پاکستان نے اقوام متحدہ میں کون سی اہم کامیابی حاصل کرلی؟

ہماری ویب  |  Sep 18, 2020

پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں بڑی اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 'اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن' (سی پی سی) کا الیکشن جیت لیا ہے۔

کمیٹی کے 54 میں سے 52 ممبران نے پاکستان کو ووٹ دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق پاکستان الیکشن میں 96 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، یہ پاکستان کی ترقی کے لیے بہترین ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 'کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن اقتصادی و سماجی کونسل کا اہم ترین جزو تصور ہوتی ہے، یہ کمیٹی مختلف پروگرامز پر سفارشات یو این سیکرٹری جنرل کو بھجواتی ہے'۔

'تاہم یہ کمیٹی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے بھی پروگرامنگ و کوآرڈینیشن کا کام کرتی ہے'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'پاکستان 2023 تک کمیٹی کا ممبر رہے گا، جبکہ اقوام متحدہ کے کونسل برائے اقتصادی و سماجی امور کی صدارت بھی پاکستان کے پاس ہے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More