سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ

سچ ٹی وی  |  Sep 18, 2020

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 14 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 740 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 379 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 05 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد 1952 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔

 گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 950 روپے ہوگئی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More